SKIP TO MAIN CONTENT

پچاس برس سے گندم کے تنکوں کو تصویروں میں ڈھالتا عابد شاہ

Untitled design (5).png
Source: SBS / Ehsan Khan

گندم کی فصل کٹتی ہے تو تنکے یا تو مویشیوں کے کام آتے ہیں یا کھیتوں میں بکھرے رہ جاتے ہیں، مگر عابد شاہ کے لیے یہی تنکے ان کے فن کا سب سے قیمتی سامان ہیں۔ وہ انہیں جمع کرتے، صاف کرتے اور پھر بڑی نفاست سے جوڑ کر ایسی تصویریں بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں یقین ہی نہیں آتا کہ یہ صرف گندم کے تنکوں سے تیار کی گئی ہیں۔ عابد شاہ اپنی زندگی کے تقریباً 50 برس اس منفرد فن کو دے چکے ہیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار SBS Urdu

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

گندم کی فصل کٹتی ہے تو تنکے یا تو مویشیوں کے کام آتے ہیں یا کھیتوں میں بکھرے رہ جاتے ہیں، مگر عابد شاہ کے لیے یہی تنکے ان کے فن کا سب سے قیمتی سامان ہیں۔ وہ انہیں جمع کرتے، صاف کرتے اور پھر بڑی نفاست سے جوڑ کر ایسی تصویریں بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں یقین ہی نہیں آتا کہ یہ صرف گندم کے تنکوں سے تیار کی گئی ہیں۔ عابد شاہ اپنی زندگی کے تقریباً 50 برس اس منفرد فن کو دے چکے ہیں۔


عابد شاہ بتاتے ہیں، میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے یہ کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے 1980 میں یہ فن سیکھا اور اس کے بعد لاتعداد فن پارے بنائے، اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انہوں نے اپنے کام کو ایک ہی انداز تک محدود نہیں رکھا۔ ان کی کوشش رہی کہ بدلتے وقت کے ساتھ فن پاروں میں بھی کچھ نیا شامل کرتے رہیں، بزرگ آرٹسٹ کے کام کا آغاز گندم کی فصل کے موسم سے ہوتا ہے۔

فصل تیار ہو تو وہ پورے سال کے لیے تنکے جمع کر لیتے ہیں۔ پھر اصل محنت شروع ہوتی ہے۔ ہر تنکے کو الگ الگ صاف کیا جاتا ہے، مناسب تنکے منتخب کیے جاتے ہیں اور شیٹ پر کپڑا لگانے کے بعد انہیں ایک ایک کرکے جوڑا جاتا ہے۔ عابد شاہ کے بقول، کچھ آرٹ ورک ایک دن میں مکمل ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے گندم کے تنکوں سے خانہ کعبہ کے مناظر، اللہ تعالیٰ کے مبارک نام اور قرآن پاک کی آیات بھی بنائی ہیں۔ مگر اس طویل سفر میں ایک شکوہ مسلسل ان کے ساتھ رہا۔ عابد شاہ کہتے ہیں کہ انہوں نے حکومت سے اس فن کے تحفظ اور فروغ کے لیے مدد مانگی، لیکن ان کی درخواست پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔

کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے فن پاروں کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنا شروع کیں تو لوگوں نے ان سے رابطہ کرنا شروع کردیا۔ کئی نوجوان یہ کام سیکھنا چاہتے ہیں، لیکن عابد شاہ کے پاس ایسی جگہ نہیں جہاں وہ انہیں بلا کر باقاعدہ تربیت دے سکیں۔ عابد شاہ کو سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ لوگ ان کے فن کو دیکھ کر تعریف تو بہت کرتے ہیں، مگر اسے خریدنے والے کم ہیں۔

ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now