حج مالی اور جسمانی دونوں عبادتوں کا مجموعہ ہے ، حج کے ارادے سے لے کر حج کی تکمیل تک وہ کون سے اقدام ہیں جو آپ کو اضافی پریشانی سے بچا سکتے ہیں ؟ ’نسک ایپ‘ کیسے حاجیوں کو مشقت سے بچا سکتی ہے ؟ حرم اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کے دوران یہ ایپ کیسے معاونت کر سکتی ہے اور عازمین حج اپنے سفر کو آسان کیسے کر سکتے ہیں جانئے ایس بی ایس اردو کی حج سیریز کے اس پوڈکاسٹ میں۔
حج ایک اہم فریضہ ہے جس کی تکمیل ہر صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے ۔ یہ سفر کئی چیلنجز کا باعث بھی بن سکتا ہے جس میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ، رہائش کی ضرورت اور دیگر اہم معاملات شامل ہیں
چیتا ٹریول سینٹر کے مالک محمد قیصر صدیقی بتاتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں ’نسک ایپ‘ُ نے کافی مشکلات کو دور کر دیا ہے اور سفر سے متعلق تمام معلومات یہاں تک کہ ای ویزہ بھی اس ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال حج گرمی میں آنے کی وجہ سے حاجیوں کو یہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ پانی کی کمی کا شکار نہ ہوں ۔
انہوں نے بتایا کہ اگر حاجی رمی جمرات اور دیگر اراکان حج ادا کرتے ہوئے پہلے سے دئے گئے شیڈول پر عمل درآمد کریں تو سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں ۔





