SKIP TO MAIN CONTENT

ڈے کیئر اور کنڈر میں بچوں کی خوراک: الرجی، حلال اور ویجیٹیرین ضروریات کا خیال کیسے رکھا جاتا ہے؟

Primary school students.
Source: AAP

آسٹریلیا میں لانگ ڈے کیئر اور سیشنل کنڈر جانے والے بچوں کی خوراک کے حوالے سے والدین کے ذہن میں کئی سوالات ہوتے ہیں۔ کیا بچے سینٹر کا کھانا کھاتے ہیں یا گھر سے خوراک لے جا سکتے ہیں؟ حلال اور ویجیٹیرین ضروریات کس حد تک پوری کی جاتی ہیں؟ اور فوڈ الرجی جیسے حساس مسئلے سے کیسے نمٹا جاتا ہے؟ ان تمام سوالات پر SBS اردو نے 15 سالہ تجربہ رکھنے والی ماہر آمنہ جاوید سے تفصیلی گفتگو کی۔

تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

آسٹریلیا میں لانگ ڈے کیئر اور سیشنل کنڈر جانے والے بچوں کی خوراک کے حوالے سے والدین کے ذہن میں کئی سوالات ہوتے ہیں۔ کیا بچے سینٹر کا کھانا کھاتے ہیں یا گھر سے خوراک لے جا سکتے ہیں؟ حلال اور ویجیٹیرین ضروریات کس حد تک پوری کی جاتی ہیں؟ اور فوڈ الرجی جیسے حساس مسئلے سے کیسے نمٹا جاتا ہے؟ ان تمام سوالات پر SBS اردو نے 15 سالہ تجربہ رکھنے والی ماہر آمنہ جاوید سے تفصیلی گفتگو کی۔

آمنہ جاوید کے مطابق وکٹوریہ میں اکثر لانگ ڈے کیئر سینٹرز بچوں کو خود خوراک فراہم کرتے ہیں، تاہم بعض مراکز کی پالیسی کے تحت والدین گھر سے بھی کھانا بھیج سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے بچوں کے لیے جو کھانے میں چوزی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ داخلے کے وقت والدین سے ڈائیٹری ضروریات جیسے ویجیٹیرین یا حلال خوراک سے متعلق تفصیلات لی جاتی ہیں اور مراکز عموماً ان کی مکمل رعایت کرتے ہیں۔ تاہم فوڈ الرجی، خاص طور پر anaphylaxis جیسی شدید نوعیت کی الرجی، کو نہایت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے کیونکہ یہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔ ایسے بچوں کے لیے ڈاکٹر کے ساتھ مل کر ایک مخصوص ایکشن پلان تیار کیا جاتا ہے جو ہر کمرے میں آسانی سے نظر آنے والی جگہ پر رکھا جاتا ہے، اور تمام ایجوکیٹرز کو ہر سال فرسٹ ایڈ اور CPR کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ الرجی کی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹ سکیں۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now