گرمی کی لہر میں خود کو کیسے محفوظ رکھیں

Young woman having hot flash and sweating in a warm summer day

It's important to stay in the shade and hydrated during hot summer days. Source: iStockphoto / eternalcreative/Getty Images

آسٹریلیا میں موسم گرما شدید تپش والا ہو سکتا ہے، اور جیسا کہ زمین کی آب و ہوا مسلسل گرم ہوتی جا رہی ہے، توقع کی جاتی ہے کہ گرمی کی لہریں زیادہ تسلسل کے ساتھ اور مزید شدید ہو جائیں گی۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں، جانئے کہ ہیٹ ویو کیا ہے، کیوں یہ انسانی صحت کے لیے اتنا بڑا خطرہ ہے، کن لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے بہترین تیاری کیسے کی جائے۔


Key Points
  • گرمی کی لہر یا ہیٹ ویوز وہ ہوتی ہیں جب دن اور رات کے وقت درجہ حرارت تین یا اس سے زیادہ دنوں تک گرم رہتا ہے۔
  • آسٹریلیا کے پہلے نیشنل کلائمیٹ رسک اسیسمنٹ کی اشاعت اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ گرم ہوتی ہوئی دنیا میں گرمی کی لہریں زیادہ تسلسل سے اور شدید ہو رہی ہیں۔
  • آسٹریلیا میں، گرمی کی لہریں کسی بھی دوسرے قدرتی خطرے سے زیادہ جانیں لے لیتی ہیں، اور بزرگوں، بنیادی صحت کے مسائل میں مبتلا افراد، بہت چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے خاص خطرہ ہیں۔

ہیٹ ویو کیا ہے؟

گرمی کی لہریں وہ ہوتی ہیں جب دن اور رات کے وقت درجہ حرارت تین یا اس سے زیادہ دنوں تک گرم رہتا ہے۔

آسٹریلین کلائمیٹ سروس نے حال ہی میں آسٹریلیا کا پہلا نیشنل کلائمیٹ رسک اسیسمنٹ جاری کیا ہے، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ ایک گرم ہوتی دنیا میں ہمارے قدرتی خطرات بدل رہے ہیں۔

شدید موسمی واقعات جیسے کہ گرمی کی لہریں زیادہ بار بار اور شدید ہو جائیں گی، جن کے سماج، صحت، معیشت اور ماحولیات پر اثرات ہوں گے۔

گھر اور کام کی جگہیں جیسے انفراسٹرکچر اکثر گرمی کی لہر کے دوران ٹھنڈے رہنے میں ناکام ہو سکتے ہیں، جس سے یہ وقت لوگوں کے لیے غیر آرام دہ اور صحت کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔

"گذشتہ 20 سالوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہیٹ ویوز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گرمی کی لہروں کی مدت زیادہ دیر تک رہتی ہے اور یہ زیادہ شدید بھی ہوتی ہے،" پروفیسر اولی جے، یونیورسٹی آف سڈنی کے ہیٹ اینڈ ہیلتھ ریسرچ سینٹر کے اکیڈمک ڈائریکٹر وضاحت کرتے ہیں۔ 

چونکہ آسٹریلیا میں ہیٹ ویوز زیادہ عام ہو رہی ہیں، اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کیا خطرات پیدا کرتے ہیں اور ان سے کیسے نمٹا جائے۔
sydney-4034243_1920.jpg
Sydney on a hot day. Credit: Hans / PIxabay

گرمی کی لہریں خطرناک کیوں ہیں؟

گرمی کی لہریں ان ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے خطرناک ہوتی ہیں جو گرمی کے دباؤ کا باعث بنتے ہیں، اور اس کے نتیجے میں ہمارے جسم پر گرمی کے دباؤ کا اثر ہوتا ہے۔ 

"گرمی کا دباؤ ماحولیاتی خصوصیات ہیں؛ درجہ حرارت - جو چھاؤں میں ماپا جاتا ہے، نمیات کی موجودگی، چاہے آپ براہ راست سورج کی شعاعوں کے نیچے ہوں یا نہیں، اور یہ بھی کہ ہوا کتنی تیز چل رہی ہے۔ گرمی کا دباؤ وہ جسمانی تناؤ ہے جس کا تجربہ آُ کا جسم کر رہا ہے،" پروفیسر جے کہتے ہیں۔

جب ہمارا جسم گرمی کا دباؤ محسوس کرتا ہے، تو جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور یہ ایک ممکنہ طور پر مہلک جسمانی ریسپانس سنڈروم ہوتا ہے۔

"لیکن حقیقت میں ہیٹ اسٹروک زیادہ تر اسپتال کے کیسز یا گرمی کی لہروں کے دوران ہونے والی موت کی کئی واقعات کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔ ہم بڑے پیمانے پر امراض قلب کے واقعات میں اضافہ دیکھتے ہیں،" پروفیسر جے وضاحت کرتے ہیں۔
دل کی بیماری والے افراد کو اکثر گرمی کی لہر کے دوران دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے کہ آپ کا جسم اس سارے خون کو جسم کے مرکز سے ہٹا کر جلد کی سطح کی طرف موڑ رہا ہوتا ہے تاکہ آپ کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔ اور یہ دل پر بہت دباؤ ڈالتا ہے۔
Professor Ollie Jay
 اسی وقت ہمارے جسم بہت زیادہ پسینہ بہاتے ہیں تاکہ بخاراتی حرارت کے ضیاع کو بڑھایا جا سکے اور جسم ٹھنڈا رہے، پروفیسر جے کہتے ہیں۔

"تو اس سے بتدریج پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جو پھر ہیٹ اسٹروک کے خطرے کو بڑھاتا ہے، لیکن ان لوگوں کے لیے قلبی دباؤ کو بھی بڑھاتا ہے جنہیں یہ مسائل ہیں۔"

عمر رسیدہ افراد کو گرمی کی لہروں کے دوران زیادہ گرمی کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے جسم میں پسینہ آنا کم ہوتا ہے۔

آسٹریلیا میں، گرمی کی لہریں کسی بھی دوسرے قدرتی خطرے سے زیادہ جانیں لے لیتی ہیں۔

"گرمی کی لہروں کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ ہمارے جسموں پر دباؤ ڈالتی ہیں اور دائمی بیماریوں کو مزید خراب کر سکتی ہیں - یعنی وہ لوگ جو پہلے سے بنیادی صحت کے مسائل کا شکار ہیں انہیں زیادہ خطرہ ہے،" جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر مشیل ہمروسی وضاحت کرتی ہیں۔

"ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ذہنی صحت بھی ہیٹ ویوز سے متاثر ہو سکتی ہے۔ ہیٹ ویوز کے دوران ایسے افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جو ذہنی امراض کا شکار ہیں ، جن میں خودکشی اور تشدد کی شرح میں اضافہ شامل ہے۔"
Professor Ollie Jay - University of Sydney.jpeg
Professor Ollie Jay, Academic Director of the Heat and Health Research Centre at the University of Sydney – image University of Sydney. Credit: Joseph Byford Photography

حاملہ خواتین کے لیے گرمی کی لہریں خاص طور پر خطرناک کیوں ہوتی ہیں؟

ڈاکٹر ہمروزی وضاحت کرتی ہیں کہ گرمی کی لہریں حاملہ خواتین کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔

"اگر آپ کا جسم زیادہ گرم ہوجائے گا تو یہ واقعی بچے کی صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اور آپ کو پانی کی کمی، بلڈ پریشر میں اضافہ اور قبل از وقت پیدائش جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔"

ربیکا ڈی مارکو نے اپنے حمل کے دوران اپنے تینوں بچوں کے لیے گرمی کی لہروں کے صحت پر اثرات کا سامنا کیا۔

"مجھے گرمی کے باعث خارش، بہت تیزی سے پانی کی کمی، اور تقریبا کئی بار ہیٹ اسٹروک جیسی چیزیں محسوس ہوئیں۔ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو باہر جا کر کام کرنا پسند کرتی ہے، تو شاید اس وجہ سے علامات بھی بڑھ گئیں،" ربیکا بتاتی ہیں۔

"اور پھر نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے، اسی طرح کی چیزیں سامنے آ سکتی ہیں ، بہت شدید گرمی کی وجہ سسے ریشز اور پانی کی کمی، اور شاید ایک خاص قسم کی بے چینی جو ان سب مسائل کا سامنا کرنے اور سب چیزیں سنبھالنے سے ہو سکتی ہے۔"

ربیکا کہتی ہیں کہ حمل کے دوران گرمی سے نمٹنا سیکھنے کی کلید یہ ہے کہ آنے والے حالات سے آگاہ رہیں اور آگے کی منصوبہ بندی کریں۔
Dr Michelle Hamrosi - image supplied.jpg
General Practitioner Dr Michelle Hamrosi. Credit: Dr Michelle Hamrosi.

آپ کو گرمی کی لہر کے لیے کیسے تیاری کرنی چاہیے؟

ہیٹ ویو کی تیاری کے لیے، ہیٹ ویو پلان کا ہونا ضروری ہے۔

"چیزوں پر غور کریں، آپ کے گھر کا سب سے ٹھنڈا حصہ کہاں ہے؟ کیا آپ ٹھنڈی پناہ گاہ بنا سکتے ہیں؟ یہ گھر کا ایک کمرہ ہو سکتا ہے جس میں ائیرکنڈیشنر ہو، اس کے بارے میں بھی سوچیں کہ اگر آپ کو اپنے گھر میں کولنگ تک رسائی نہیں ہے، تو آپ کہاں جا سکتے ہیں؟ کیا آپ اپنے خاندان میں سے کسی کے یا کسی دوست کے گھر جا سکتے ہیں ، کیا یہ آُ کی مقامی لائبریری یا کوئی شاپنگ سینٹر یا گرمی سے بچاو کا کوئی مرکز ہو سکتا ہے جو آپ کی محفوظ پناہ گاہ ثابت ہو،" ڈاکٹر ہمروزی بتاتی ہیں۔

گرمی کی لہروں کے دوران بجلی کی بندش ہو سکتی ہے اس لیے اس کے لیے منصوبہ بندی کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ پانی کی بوتلیں فریزر میں رکھنا، پانی کی چھوٹی اسپرے کی بوتلیں ساتھ رکھنا تاکہ خود کونم کر کے گرمی سے بچایا جا سکے، اور کھانے اور ادویات جیسی چیزوں کو فریج میں رکھنا یقینی بنائیں۔

اگر باہر ہوا چل رہی ہو تو اپنی کھڑکیاں کھولیں، اور جب گھر کے باہر کا درجہ حرارت گھر کے اندر کے درجہ حرارت سے زیادہ ہو توکھڑکیاں بند کر دیں۔
bath-2192.jpg
Cold showers can be an effective way to keep cool during a heatwave – image PublicDomainPictures / Pixabay.

گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

جب گرمی کی لہر آتی ہے، تو خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک معمول پر عمل کریں۔

ڈاکٹر ہمروزی کا کہنا ہے کہ "پہلا کام جو میں اپنے گھر میں کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ میں صبح سویرے گھر کے اردگرد اپنے تمام بلائنڈز کو بند کر لیتی ہوں اور پنکھے لگا لیتی ہوں۔ ٹھنڈا رکھنے کے لیے پنکھے واقعی ایک مؤثر طریقہ ہیں، خاص طور پر اگر آپ پنکھے کے نیچے بیٹھ کر اپنی جلد کو تھوڑا سا نم رکھ سکتے ہیں تو یہ مفید ہے۔"

"اگر آپ ایئر کنڈیشنر لگاتے ہیں، تو اسے 26 ڈگری پر سیٹ کریں اور یہ واقعی آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے دوران بجلی بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اور یقیناً دن کے وقت باقاعدگی سے بہت زیادہ پانی پئیں"

چھت کے پنکھوں کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے، لیکن صرف ایک خاص حد تک، جیسا کہ پروفیسر جے بتاتے ہیں۔

"پنکھے درحقیقت گرمی کے دباؤ کو بڑھاتے ہیں، اس لیے جب ہوا کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوتا ہے تو مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے... اس لیے چھت کے پنکھے استعمال کریں جب کہ یہ 40 ڈگری سیلسیس سے کم ہو، لیکن اگر یہ 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے، تو بہتر ہے کہ آپ پنکھے کا استعمال نہ کریں،" پروفیسر جے کہتے ہیں۔
ceiling-fan-1333756.jpg
Ceiling fans are useful during a heatwave, but only until the temperature reaches 40oC. Credit: Image eak_kkk / Pixabay.
ٹھنڈا رہنے کے دیگر طریقوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانا، گردن پر ٹھنڈا تولیہ رکھنا، ڈھیلے کپڑے پہننا، اور باہر جانے کے وقت منصوبہ بنانا شامل ہے، جیسا کہ ڈاکٹر ہمروزی وضاحت کرتی ہیں۔

"کیا آپ دن کے ایسے وقت میں باہر جانے سے بچ سکتے ہیں جو سب سے زیادہ گرم ہے؟ کیونکہ یہی وہ وقت ہے جہاں لوگ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس میڈیکل اپائنٹمنٹس ہیں تو کیا آپ اسے ٹیلی ہیلتھ میں بدل سکتے ہیں تاکہ دن کے سب سے گرم حصے میں باہر جانے سے بچ سکیں۔"

یاد رکھیں کہ پڑوسیوں اور بزرگ رشتہ داروں کی بھی خبر لیں۔ اگر آپ یا کوئی اور بیمار محسوس کرتا ہے یا سر درد، چکر آنا، کمزوری یا پٹھوں میں اکڑن محسوس کرتا ہے تو ٹھنڈا ہونے کے طریقے تلاش کریں۔

"اگر کوئی جلد بہتر محسوس نہ کر رہا ہو یا اس کی علامات بڑھ رہی ہوں، تو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے جی پی یا ہیلتھ ڈائریکٹ کو کال کریں۔ اگر علامات شدید ہوں، مثلا اگر کوئی شخص الجھن کا شکار ہو، وہ بے ہوش ہو گیا ہو یا سینے میں درد ہو، اس کا بخار بہت زیادہ ہو، تو اسے ایمبولینس کو کال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔"

بچوں کے لیے، انہیں ہلکے کپڑے پہنانا ضروری ہے، اگر گرمی حد سے زیادہ ہے تو صرف نیپی بھی پہنائی جا سکتی ہے

چھ ماہ سے کم عمر بچوں میں، بچوں کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے بار بار دودھ یا فارمولا فیڈنگ دیں۔ اگر ان کی عمر چھ ماہ سے زیادہ ہو تو انہیں معمولی مقدار میں ٹھنڈا ابلا ہوا پانی دیا جا سکتا ہے اور تربوز یا اسٹرابیری جیسے ٹھنڈے ہائیڈریٹنگ اسنیکس بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔
ر ایک اور بہت اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی اپنے بچے کو گاڑی میں نہ چھوڑیں، چاہے گرمی کی لہر کے دوران تھوڑی دیر کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔ بچے بہت جلد زیادہ گرم ہو سکتے ہیں۔
Dr Hamrosi
اگر آپ کو باہر جانا ضروری ہے، تو پروفیسر جے کا مشورہ ہے کہ آپ جتنا ممکن ہو سایہ میں رہیں۔

“یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ جو درجہ حرارت ہم موسم کی پیشن گوئی میں دیکھتے ہیں وہ دراصل سائے میں ماپا جاتا ہے۔ اگر آپ سیدھی دھوپ میں ہیں، تو آپ کو اس درجہ حرارت سے 15 سے 17 ڈگری سیلسس زیادہ درجہ حرارت کا سامنا ہو سکتا ہے جو آپ نے موسم کی پیش گوئی میں سنا ہے ۔ لہذا سایہ ڈھونڈنا واقعی اہم ہے،” وہ کہتے ہیں۔

عمارتوں میں کون سی ڈیزائن خصوصیات گرمی کی لہروں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں؟

ہماری عمارتوں کے ساتھ کچھ ڈیزائن کی خصوصیات بھی مدنظر رکھنی چاہئیں، جو گرمی کی لہروں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

"اگر آپ کی عمارت میں ڈبل گلیزڈ یا ٹرپل گلیزڈ کھڑکیاں ہیں، تو اس سے اندرونی ماحول میں حرارت کی منتقلی کم ہو جاتی ہے،" پروفیسر جے کہتے ہیں۔
 

"کھڑکیوں پر شیڈنگ کا استعمال فائدہ مند ہے، اور یہ بہتر ہے کہ وہ شیڈنگ کھڑکی کے باہر ہو، نہ کہ کھڑکی کے اندر۔ اور آپ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ اگر آپ یہ کر سکیں تو اپنی چھت کی انسولیشن کو کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
Boys Playing a Wading Pool in the Front Yard
Boys Playing a Wading Pool in the Front Yard Source: iStockphoto / davidf/Getty Images/iStockphoto

میں ہیٹ ویوز کے بارے میں مزید معلومات کہاں حاصل کر سکتا ہوں؟

عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر گرمی کی لہروں اور صحت کے مشورے کے بارے میں مفید معلومات موجود ہیں۔ آپ آسٹریلیا کے مختلف ریاستی اور علاقائی صحت کے محکموں کی ویب سائٹس بھی وزٹ کر سکتے ہیں – جیسے نیو ساوتھ ویلز ہیلتھ کی 'بیٹ دی ہیٹ' ویب سائٹ۔

پروفیسر جے اور ان کی ٹیم نے مفت آن لائن ہیٹ واچ ٹول بھی تیار کیا ہے جو لوگوں کو ذاتی نوعیت کا ہیٹ اسٹریس رسک اسیسمنٹ بنانے کے قابل بناتا ہے۔

"آپ اپنی عمر، کیا آپ کسی قسم کی دائمی بیماری کا شکار ہیں اور آپ کو کس طرح کی ایئر کنڈیشنگ کی سہولت دستیاب ہے یہ اپنے ادراج میں میں شامل کرتے ہیں۔ آپ کو یہ بھی بتانا ہے کہ آپ کس پوسٹ کوڈ میں ہیں، اس لیے یہ مفت دستیاب موسم کی معلومات پر انحصار کرتا ہے،" پروفیسر جے وضاحت کرتے ہیں۔

"پھر یہ آپ کو انفرادی ہیٹ اسٹریس اسکور دیتا ہے۔ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ دن بھر آپ کا ذاتی خطرہ کیا ہے، اور ہم سات دن کی پیش گوئی بھی دیتے ہیں۔ ہم اسے ثبوت پر مبنی ذاتی کولنگ مشورے دینے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، اور یہ لوگوں کو اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں مدد دیتا ہے۔”
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.   

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to australiaexplained@sbs.com.au 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand