آسٹریلیا میں نیا cell broadcast based ایمرجنسی الرٹ سسٹم AusAlert متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا پہلا قومی ٹیسٹ 27 جولائی کو دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔ ٹیلی کام ڈیزائن ایکسپرٹ عبداللہ خان ر کے مطابق یہ الرٹ ہر active موبائل ڈیوائس تک پہنچے گا، چاہے صارف کے پاس مقامی SIM ہو، overseas روومنگ نمبر ہو یا کوئی SIM سرے سے موجود ہی نہ ہو۔
آسٹریلیا میں قدرتی آفات کے دوران خبردار کرنے کا طریقہ کار بدلنے جا رہا ہے۔ نیا ایمرجنسی وارننگ سسٹم AusAlert، جو cell broadcast technology پر کام کرتا ہے، ۲۷ جولائی کو دوپہر ۲ بجے پہلی بار قومی سطح پر test کیا جائے گا۔ اس ٹیسٹ کے دوران ہر compatible اور active موبائل فون پر تین مراحل میں الرٹ موصول ہوگا: پہلے فون وائبریٹ ہوگا، پھر ۱۰ سیکنڈ کی سائرن نما وارننگ ساؤنڈ بجے گی، اور بالآخر اسکرین پر ایک ٹیسٹ میسج نمودار ہوگا، چاہے فون لاک ہی کیوں نہ ہو۔ ایک ٹیلی کام ماہر کے مطابق اس نظام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ موجودہ SMS پر مبنی سسٹم کے برعکس نمبر کی شناخت پر انحصار نہیں کرتا، بلکہ کسی بھی موبائل ٹاور کی رینج میں موجود ہر active ڈیوائس تک بیک وقت پہنچتا ہے۔ موجودہ SMS الرٹ سسٹم جولائی ۲۰۲۷ تک مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔




