معروف اداکار جنید خان جنہوں نے موسیقی کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا آج کل اپنے ڈرامے محافظ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، کیس نمبر 9 جیسے سماجی مسائل پر ڈراموں میں کردار ادا کرنے والے جنید خان کی ایس بی ایس سے گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
جنید خان پاکستانی شوبز کا ایک نمایاں نام ہیں۔ کیریئر کا آغاز کال بینڈ کے ساتھ گلوکاری سے کیا اور بعد میں اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور مزید مقبولیت حاصل کی۔
ان کا ڈراما 'کیس نمبر نائن' ٹیلی ویژن کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
آج کل جنید پولیس ڈرامہ سیریل محافظ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک فرض شناس پولیس آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔
جنید نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ان کے نئے آنے والے ڈرامے میں ایکشن مناظر بھی شامل ہیں
جنید کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں ٹائپ کاسٹنگ کا رحجان ہے
بشکریہ :کوکب جہاں





