’’مجھے کہا گیا کہ یہ کردار صرف میرا کرسکتی ہے‘’ یہ کہنا ہے پاکستانی اداکارہ میرا کا اپنی فلم سائیکو کے کردار کے بارے میں۔ادکارہ میرا پاکستان فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں۔ نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی میرا کی شہرت اور مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ ابقر عید پر ان کی نئی فلم سائیکو ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ اس فلم کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شان کے ساتھ ان کی بہت پرانی دوستی ہے اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری بہت زبردست ہے۔ میرا کی ایس بی ایس سے گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی عید ریلیز فلم "سائیکو" میں ایک منفرد اور چیلنجنگ کردار کے ساتھ مداحوں کے سامنے آئی ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں میرا نے بتایا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ یہ کردار صرف وہی ادا کر سکتی ہیں، اور کردار "زارا" کو نبھانے کے لیے انہوں نے غیرمعمولی محنت کی۔
میرا کا کہنا ہے کہ جتنا مشکل اس کردار میں ڈھلنا تھا، اتنا ہی مشکل اس کے اثرات سے باہر نکلنا بھی تھا۔ گفتگو میں انہوں نے فلم، اپنے فنی سفر، اور اداکار شان کے ساتھ برسوں پر محیط دوستی اور کامیاب آن اسکرین کیمسٹری پر بھی روشنی ڈالی۔
سائیکو کے کردار میں جتنا جانا چیلنجنگ تھا اتنا ہی مشکل اس سے باہر نکلنا تھا مین نے زارا کے کردار کو جیا ہے۔
بشکریہ :کوکب جہاں





