میلبورن کا "مینگو فیسٹیول": پاکستانی آم کیسے بنا کثیر الثقافتی ہم آہنگی کی علامت

Untitled design.png
Source: SBS / Afnan Malik

میلبورن میں منعقدہ پاکستانی مینگو فیسٹیول میں پاکستان کے قونصل خانے کے مطابق 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جہاں چین، ترکی، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے وفود کے ساتھ ساتھ آسٹریلین وفاقی وزراء اور وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ایس بی ایس اردو کی اس رپورٹ میں اسسٹنٹ منسٹر جولیئن ہل اور چین کے قونصل جنرل فینگ ژنگ ون کی خصوصی گفتگو شامل ہے۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

میلبورن میں منعقدہ پاکستانی مینگو فیسٹیول میں پاکستان کے قونصل خانے کے مطابق 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جہاں چین، ترکی، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے وفود کے ساتھ ساتھ آسٹریلین وفاقی وزراء اور وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ایس بی ایس اردو کی اس رپورٹ میں اسسٹنٹ منسٹر جولیئن ہل اور چین کے قونصل جنرل فینگ ژنگ ون کی خصوصی گفتگو شامل ہے۔

پاکستان میں آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، لیکن اب اس کی مہک آسٹریلیا کے شہروں میں بھی پھیل چکی ہے، اور اس سے جڑے ثقافتی میلے آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ میلبورن میں سجائے گئے پاکستانی مینگو فیسٹیول میں نہ صرف مقامی پاکستانی کمیونٹی بلکہ چین، ترکی، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی۔ میلبورن میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق اس ایونٹ میں ۳۰ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں آسٹریلیا کی وفاقی حکومت کے وزراء اور وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن بھی شامل تھیں۔ اسسٹنٹ منسٹر فار سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ ملٹی کلچرل افیئرز جولیئن ہل نے ایس بی ایس سے گفتگو میں اسے ایک حقیقی کثیر الثقافتی ایونٹ قرار دیا اور کہا کہ آسٹریلیا کا تنوع تقسیم کی بجائے مضبوطی اور خوشحالی کا ذریعہ بننا چاہیے۔ چین کے قونصل جنرل فینگ ژنگ ون نے بھی اس موقع پر باہمی احترام اور باہمی سیکھنے کو کثیر الثقافتی معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now