نوٹنکی ٹھیٹر اپنے قیام کا دس سالہ جشن مناتے ہوئے تین روزہ ساؤتھ ایشین تھیٹر میلہ منعقد کر رہا ہے۔ میلے میں اردو، انگریزی سمیت مختلف زبانوں کے ڈرامے، موسیقی،کے علاوہ لٹریچر پر بات چیت ہو گی۔ رنگا رنگ اسٹالز کے ساتھ پاکستانی اسٹیج ڈرامہ ’کمینی‘ اور لیجنڈری اداکارہ عظمیٰ گیلانی کے ڈرامے کی اسکریننگ اور انسکرپٹڈ عظمیٰ پیش کیا جائے گا۔ڈراموں کے بارے میں ریما گیلانی، عابدہ ملک، سنیل شنکر اور مدیحہ خان سے تفصیل سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
اپنے دسویں سال میں داخل ہوتے ہوئے، نوٹنکی تھیٹر کا یہ میلہ پاکستانی بیانیے کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔ "کمینی" کے عنوان سے ایک اردو-انگریزی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جائے گا، جو پاکستانی-آسٹریلین کمیونٹی کی جانب سے تیار کردہ اسٹیج ڈرامہ ہے ۔ اس کی کاسٹ میں عابدہ ملک، سنیل شنکر اور مدیحہ خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ معروف اداکارہ عظمیٰ گیلانی کے معروف ٹی وے ڈرامے کی اسکرینننگ اور ان کے ساتھ مکالمے پر مبنی شو ان اسکرپٹڈ عظمیٰ بھی میلے کا حصہ ہے۔ جس کے ساتھ ایک نیم سوانحی ڈرامہ اسٹیج پر پیش ہوگا، جس میں عظمیٰ گیلانی اور ریما گیلانی شامل ہوں گی۔

میلے میں ثمن شاد کی نئی کتاب پر گفتگو، کاشف ہیریسن کا ڈریگ شو، اور ایک طنزیہ اسکیٹ شامل ہوں گے۔ نوٹنکی تھیٹر اس میلے کے ذریعے جنوبی ایشیا کی فنی ثقافت کو اجاگر کر رہا ہے۔





