ہندوستان میں نیپا وائرس کے کیسز کی تصدیق

Nipah virus, illustration

Illustration of a Nipah virus Credit: RUSLANAS BARANAUSKAS/SCIENCE PHO/Getty Images/Science Photo Libra

ہندوستان کے مغربی بنگال ریاست میں مہلک نیپا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور کم از کم 190 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔


اس واقعے کے بعد ایشیا کے کئی ممالک نے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ سخت کر دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، کیونکہ اس وقت اس کا کوئی ویکسین یا ثابت شدہ علاج موجود نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور اس کی اموات کی شرح زیادہ ہے، لیکن یہ آسانی سے انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر سوبَرنا گوسوامی، دارجلنگ ٹی بی ہسپتال سے، کہتی ہیں کہ بھارتی حکام ان تمام افراد کا پتہ لگا رہے ہیں، ٹیسٹ کر رہے ہیں اور قرنطینہ میں رکھ رہے ہیں جو تصدیق شدہ کیسز کے رابطے میں آئے ہیں۔

اب تک صرف دو مریض مثبت پائے گئے ہیں۔ باقی تمام افراد، تقریباً 190-200، کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور جن میں علامات ظاہر ہوئی ہیں، ان کا بھی ٹیسٹ کیا گیا، جو منفی آئے۔

نِپا وائرس ایک نایاب وائرل انفیکشن ہے جو زیادہ تر متاثرہ جانوروں، خاص طور پر فروٹ بیٹس، سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور بخار اور دماغ میں سوزش پیدا کر سکتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق اس کی اموات کی شرح 40 فیصد سے 75 فیصد کے درمیان ہے، جو کہ مقامی صحت کے نظام کی صلاحیت پر منحصر ہے۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now