اہم نکات
- پاکستان میں خطرناک سیلابی صورتحال
- تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی؟
- ارشد شریف قتل، جوڈیشل کمیشن پر فیصلہ محفوظ
سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو پنجاب میں ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سلمان اکرم راجہ کیساتھ تلخ کلامی کی تردید کی ہے۔
مئی کو رانا ثناء اللّٰہ کے گھر پر حملے کا کیس میں عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں سمیت 75 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں۔ عدالت نے فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف نے ماہ ستمبر میں پشاور میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان اور بشرہ بی بی کیخلاف توشہ خان کیس میں گیارہویں گواہ اے ڈی نیب آفتاب حسین پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو قوسین فیصل نے اپنی جرح مکمل کر لی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج ، دریائے راوی اور چناب میں پانی کے بہاو میں اضافے اور سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریا کنارے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
____