دورہِ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 15 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ قومی ویمنز فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا میں جاری اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں نہ صرف پہلی بار شرکت کی بلکہ مسلسل دو فتوحات حاصل کر کے دنیائے فٹبال اپنے روشن مستقبل کی نوید بھی سنا دی ہے۔
پاکستان کے دورہ بنگلا دیش کیے لیے سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حسن علی سمیت کئی سینئرکھلاڑیوں کو بنگلا دیش ٹورسے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیراحمد نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ دورہِ بنگلہ دیش کے بعد دورہِ ویسٹ انڈیز کے بھی تمام میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل ہوں تاکہ پاکستان ٹیم کو آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیاری کیلیے زیادہ سے زیادہ میچز مل سکیں۔
انڈونیشیا میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو پہلے میچ میں چائنیز تائی پے کے خلاف 0-8 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے انڈونیشیا کو 0-2 سے اور کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے، کرغستان کیخلاف تیسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے دونوں گول مریم محمود نے چوتھے اور 26 ویں منٹ میں کر کے فتح کی بنیاد رکھی، قومی ٹیم کی کرغستان کیخلاف شاندار فتح پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے،
(ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی ہے۔)
______________
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: