عثمان خان کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تجاویز تو ہر کوئی دیتا ہے لیکن عمل درآمد کوئی نہیں کرتا، انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ ہو یا پھر عام بارش، یہاں پانی کو محفوظ کرنے کا کوئی بندوبست نہیں تھا، اسی سلسلے میں ہم نے تالاب بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور آج ایک ہزار تالاب اور ڈھائی کڑوڑ لیٹر پانی محفوظ کرنے کر انتظام کر چکے ہیں۔ ٹیچرعثمان کے مطابق پہاڑی خطے میں تالاب بننے سے قبل پانی کی قلت اس قدر بڑھ گئی تھی کہ مقامی آبادی نے اپنے مویشی بیچنا شروع کر دیے تھے تاہم تالاب بنانے کے بعد لوگوں نے دوبارہ سے مویشی رکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
لیاری کی 13 سالہ سوہانہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، فٹبال کھیلنے کے شوق کو بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہیں۔ تاہم یہ سب کچھ فٹبالر کے لیے اتنا آسان نہ تھا، جنھوں نے سوہانہ کو قدم قدم پر سپورٹ کرنی تھی، وہ باپ اور بھائی نشے کی لت میں مبتلا ہو کر بیٹی اور بہن سے دور ہو گئے ہی، کم عمر سوہانہ کو والدہ کی قربانیوں کا خوب ادراک ہے، سوہانہ کا کہنا ہے کہ ہر مشکل سے ٹکرا کر اپنی والدہ اور ملک کے لیے محنت جاری رکھوں گی۔
(ایس بی ایس اردو کے لیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔)
_____