پاکستان رپورٹ: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد

The Election Commission has begun consultations following the Supreme Court's decision regarding reserved seats in the National Assembly and the four provincial assemblies.

The Election Commission has begun consultations following the Supreme Court's decision regarding reserved seats in the National Assembly and the four provincial assemblies. Source: Supplied / Asghar Hayat

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مشاورت کا آغاز کردیا۔ جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی نامزدگیاں کردیں۔ پنچاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 26 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل۔ اپوزیشن کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کاروائی کا آغاز اور تحریک انصاف نے دوباہ حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔


اہم نکات
  • ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری
  • پنجاب اسمبلی نیا تنازعہ
  • حکومت مخالف نئی تحریک
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد اور سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی بحالی کے حوالے سے قانونی مشاورت کا آغاز کردیا۔ منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر سماعت کی۔
جوڈیشل کمیشن نے پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے ناموں کی منظوری دیدی۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھا دیا۔ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کیا جسے اکثریت نے مسترد کردیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 26 ارکان کی رکنیت کی معطلی کے بعد صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں۔ حکومت نے اپوزیشن کو 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں چار اپوزیشن ارکان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے محرم الحرام کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand