پاکستان رپورٹ:ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پاکستانی وزیراعظم کا ایرانی صدر اور مختلف ممالک سے رابطہ

Pakistani Army chief Asim Munir (Supplied ISPR)

Pakistani Army chief Asim Munir (Supplied ISPR)

ایران اسرائیل جنگ بندی, بانی پی ٹی آئی/ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کیسز , خیبرپختونخواہ بجٹ متنازعہ کیوں؟ جنوبی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کاروائی. مزید جانتے ہیں اس پوڈکاسٹ میں۔


ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مختلف ممالک کے سفیروں سے رابطہ۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان، خیبرپختونخواہ اسمبلی سے بجٹ کی منظوری متنازعہ ہوگئی۔ دہشتگردوں کے حملے میں ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیز شہید ہوگئے۔
پاکستان نے ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مختلف عرب ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے ایران اسرائیل تنازعہ کے پرامن حل اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر روز دیا ہے۔ ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ جنگ بندی کے بعد پی آئی اے نے عرب ممالک کو پروازیں بحال کردی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے منگل کے روز عمران خان کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ تحریک انصاف نے فیصلے کیخلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بجٹ کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی اجازت کے بعد بجٹ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز اور لائنس نائیک جبران اللہ شہید ہوگئے۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو  کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ:ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پاکستانی وزیراعظم کا ایرانی صدر اور مختلف ممالک سے رابطہ | SBS Urdu