ماڈل روما ریاض کہتی ہیں گلوبل ایونٹ میں شرکت فخر کے ساتھ بھاری زمہ داری بھی ہے، خواہش ہے لوگ مجھ نہ دیکھیں بلکہ پاکستان کی خوبصورتی، ثقافتی تنوع اور مضبوطی کو بھی دیکھیں۔
ماڈل روما ریاض نےمزید کہا کہ میں اپنے لباس کے زریعے پاکستانی کلچر کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے کی کوشش کروں گی جس کیلئے پاکستان میں موجود چھوٹے ڈیزانرز کا انتخاب کیا ہے تاکہ وہ ڈیزائنرز بھی بین الاقوامی اسٹیج تک اپنا کام پہنچا سکیں۔
خوبرو ماڈل کے مطابق یہ ایک ریڈ کارپٹ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے آئے مختلف کلچر بھی وہاں ملتے ہیں، جس میں شرکت کیلئے کافی پرجوش ہوں۔
ایک سوال کے جواب بھی روما ریاض نے کہا کہ مس یونیورس بنتے وقت بھی مجھے دقیانوسی خیالات کا بڑا چیلنج درپیش رہا، لوگ آپ کو جج کرتے ہیں، جس کر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہوں گی۔
ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔











