Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

پاکستان میں منفرد سبیل، جہاں پانی کے ساتھ پودا بھی دیا جاتا ہے

Sabeel with plant
Credit: SBS Urdu/ehsan khan/Canva

محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ پاکستانی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ایک منفرد سبیل کا اہتمام کیا ہے، جو روایتی سبیل سے ہٹ کر نہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول دوستی کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ اس سبیل پر آنے والے ہر شخص کو ایک پودا تحفے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے۔

تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ پاکستانی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ایک منفرد سبیل کا اہتمام کیا ہے، جو روایتی سبیل سے ہٹ کر نہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول دوستی کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ اس سبیل پر آنے والے ہر شخص کو ایک پودا تحفے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے۔

سماجی تنظیم وہ اِز حسین کے روح رواں جبروت علی نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ انہیں شہریوں کو سبیل میں پودا دینے کا خیال اچانک ہی آیا تھا، اس حوالے سے دوستوں کے ساتھ مشورہ کیا اور پھر اس پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

وہ کہتے ہیں مسلسل سات سالوں سے مختلف علاقوں میں شہریوں کو سبیل میں پودا دینے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ برس 6 ہزار پودے لوگوں کو دیئے، رواں برس 10 ہزار سے زائد کا ہدف رکھا ہوا ہے۔

جبروت علی نے ہمیں بتایا کہ لوگ انہیں تصویریں اورویڈیوز بھیج کر دکھاتے ہیں کہ کس طرح اُن کا دیا گیا پودا اب آہستہ آہستہ تن آور درخت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

جبروت علی کہتے ہیں گلوبل وارمنگ سے پاکستان کا بہت گہرا اثر پڑا ہے، 2014 میں لوگوں کو معلوم ہوا تھا کہ ہیٹ اسٹروک کیا ہوتی ہے، اسی وجہ سے مقامی لوگوں کو وہ پودے دیئےجاتے ہیں جو ماحول دوست ہوں اور اس موسم میں بآسانی ایک مضبوط درخت میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر سبیل میں دیئے گئے ہمارے 10 ہزار پودوں میں سے صرف 10 فیصد بھی مکمل درخت بن جاتے ہیں تو ہمارے سبیل لگانے کا مقصد پورا ہو جائے گا۔

ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now