ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کے غیر واضع اور لمحہ بہ لمحہ بدلتے بیانئے نے دنیا کو بے یقینی سے دوچار کر رکھا ہے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی اور تیزی کے ساتھ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بھی جاری ہے۔ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر اور سنٹر فار مسلم اسٹیٹس اینڈ سوسائٹیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ثمینہ یاسمین کا بحران کے ممکنہ اثرات پر تبصرہ سنئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، مگر ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کیا، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز دشمنوں کے لیے بند رہے گی۔
پاکستان نے اتوار کے روز مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی بلکہ پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ ایک اہم دورے پر چین پہنچے ہیں جہاں چینی حکومت نے پاکستانی تجاویز کی حمایت کی ہے۔









