Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

اسپورٹس راونڈ اپ: فرانس نے مراکش کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

MA: FIFA World Cup 2026: France vs Morocco
France forward Kylian Mbappe #10 controls the ball against Morocco during the first half at the FIFA World Cup 2026 match at Boston Stadium, in Foxborough, Massachusetts on July 9, 2026. (Photo by Eric Canha/Sipa USA) Source: SIPA USA / Eric Canha/Eric Canha/Sipa USA

آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت لیا اور بابر اعظم ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار SBS Urdu

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت لیا اور بابر اعظم ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر


فرانس نے کوارٹر فائنل میں مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کیلیئن ایمباپے نے پہلے ہاف میں پنالٹی ضائع کرنے کے باوجود دوسرے ہاف میں شاندار گول داغا، جس کے بعد اوسمان ڈیمبیلے نے میچ کو مراکش کی پہنچ سے دور کر دیا۔ اس گول کے ساتھ ایمباپے اس ورلڈ کپ میں لیونل میسی کے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں برابر آ گئے ہیں، جو کہ ان کا مجموعی طور پر بیسواں ورلڈ کپ گول ہے۔ مراکش کے کوچ محمد وھبی نے شکست کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم چار سال بعد ہونے والے ورلڈ کپ میں فرانس کو شکست دینے کا عزم رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ مراکش اس ٹورنامنٹ میں باقی رہ جانے والی واحد افریقی ٹیم تھی۔ فرانس اب اسپین اور بیلجیئم کے درمیان میچ کے فاتح سے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگا۔

آسٹریلیا نے یکطرفہ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کا تاج اپنے نام کر لیا۔ 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے محض 17.2 اوورز میں نہ صرف کامیابی سمیٹ لی بلکہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایک اور عالمی ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی بھاگ دوڑ تھما دی ہے وہ دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے مطابق کپتان پر صرف قیادت ہی نہیں بلکہ نتائج کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ شان مسعود کی قیادت میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now