ہر سال کی طرح اس بار بھی روائیتی طور پر کراچی کے علاقے لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران جشن کا سا سما ہے۔ اور ایسے میں ماما برازیل کے نام سے معروف ورلڈ کپ کی ٹیموں اور اسٹار فٹبالرز کی جرسیاں ٹھیلے پر سجائے ہوئے ہیں۔ بچوں، بڑوں اور بوڑھوں تک پر فٹبال کے عشق کا رنگ چڑھا ہو اہے۔ تفصیل جانتے ہیں کہ احسان خان کی اس رپورٹ میں۔
لیاری، کراچی کا وہ علاقہ ہے جہاں فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ شناخت، جذبہ اور تہوار کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کا سیزن شروع ہوتے ہی کراچی کی نواحی بستی لیاری کی گلیوں میں میلے کا سا سماں ہے۔ اسی لیاری میں اگر ایک طرف ماما برازیل اپنے اسٹال پر معروف فٹبالرز کی جرسیاں فروخت کر رہے ہیں تو دوسری طرف مقامی لوگ اپنے اپنے پسندیدہ اسٹارز سے شاندار کامیابیوں کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
ماما برازیل کہتے ہیں کہ لیاری میں فیفا ورلڈ کپ ایک سالانہ تہوار بن چکا ہے۔
رپورٹنگ: احسان خان (پاکستان)
___________________________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
شئیر





