ٹریفک، امیگریشن اور تعلیمی قرض سمیت یکم جولائی سے نافذ ہونے والی تبدیلیاں آپ کو کیسے متاثر کریں گی؟

a GFX of a calendar, money and a parent with child

Major changes are set to take effect July 1. Source: SBS

مائیگریشن، ٹریفک قوانین اور سُپر اینیوشن-, میڈی کیئر لیوی سرچارج کی حد بڑھا دی گئی ہے۔آسٹریلیا میں ملازمین کی کم سے کم اجرت میں 3.5 فی صد اضافہ ہوگا۔ یکم جولائی سے کیا کچھ بدل رہاہے؟ ؟ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


 میڈیکیئر لیوی سرچارج کی حدیں بڑھا دی گئی ہیں۔اب ایک سنگل فر101,000ڈالر تک کما سکتا ہے بغیر یہ سرچارج ادا کیے، جبکہ پہلے یہ حد 97,000 ڈالر تھی۔یہ سرچارج اُن آسٹریلینز پر لاگو ہوتا ہے جو مقررہ آمدنی کی حد سے زیادہ کماتے ہیں اور ان کے پاس مناسب پرائیویٹ اسپتال کوریج نہیں ہوتی۔
آسٹریلیا میں ملازمین کی کم سے کم اجرت میں 3.5 فی صد اضافہ ہوگا، جس کے ساتھ قومی سطح پر کم از کم اجرت 24.95 ڈالر فی گھنٹہ یا 38 گھنٹوں کے ہفتے کی بنیاد پر 948 ڈالر فی ہفتہ تک پہنچ جائے گی۔
سینٹرلِنک کی ادائیگئوں میں 2.4 فی صد اضافہ ہورہا ہے۔
کین اسٹار کی انسائٹس ڈائریکٹر سیلی ٹنڈال نے کہا کہ یکم جولائی سے کچھ گھریلو صارفین کے لیے ڈیفالٹ بجلی پلانز پر بجلی کی قیمتوں میں 9 فی صد سے زائد اضافہ ہوگا۔
(HECS)کم از کم آمدنی کی حد جس پر تعلیمی قرض ہیکس کی لازمی واپسی شروع ہوتی ہے، اسے 54,435 ڈالر سے بڑھا کر 67,000 ڈالر کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ، واپسی کی رقم نئی حد سے زائد آمدنی کی بنیاد پر لی جائے گی۔
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand