Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

پاکستانی ڈرامے کے موضوعات بدل رہے ہیں: اداکارہ فائزہ حسن

Faiza Hasan SBS.PNG

Faiza Hasan is a Pakistani Film/Drama artist (Credit: Kaukab Jahan)

اداکارہ فائزہ حسن پاکستانی ڈراموں میں اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے ڈرامے برنس روڈ کی نیلوفر، نند، آپا شمیم آج بھی ناظرین کے ذہنوں پر ایک گہری چھاپ رکھتے ہیں۔ ایس بی ایس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فائزہ حسن نے اپنے کرداروں کے انتخاب، پاکستانی ڈرامے کے موضوعات، پی ٹی وی کی نجکاری اور شوبز میں باڈی شیمنگ اور ایجزم جیسے مسائل پر بات کی۔ فائزہ حسن سے کی گئی بات چیت اس پوڈ کاسٹ میں سنئے۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By SBS Urdu

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

اداکارہ فائزہ حسن پاکستانی ڈراموں میں اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے ڈرامے برنس روڈ کی نیلوفر، نند، آپا شمیم آج بھی ناظرین کے ذہنوں پر ایک گہری چھاپ رکھتے ہیں۔ ایس بی ایس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فائزہ حسن نے اپنے کرداروں کے انتخاب، پاکستانی ڈرامے کے موضوعات، پی ٹی وی کی نجکاری اور شوبز میں باڈی شیمنگ اور ایجزم جیسے مسائل پر بات کی۔ فائزہ حسن سے کی گئی بات چیت اس پوڈ کاسٹ میں سنئے۔

ڈراموں میں تنوع ایجزم اور باڈی شیمنگ کے رجحان کو بدل رہا ہے

  • مضبوط اسکرپٹ سے کردار خود جگہ بناتے ہیں
  • پی ٹی وی کی نجکاری سنہرا دور واپس لا سکتی ہے

فائزہ حسن کا کہنا ہے کہ اب ڈراموں کے کرداروں میں تنوع آ رہا ہے اور یہ تنوع زیادہ معیاری موضوعات پر کہانیاں لکھنے کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ وہ مضبوط اسکرپٹ پر زور دیتے ہوئے کہتی ہیں: "اگر اسکرپٹ مضبوط ہو تو فنکار اپنی جگہ بنا لیتا ہے"

فائزہ حسن کا ماننا ہے کہ اگرچہ ایجزم اور باڈی شیمنگ جیسے مسائیل موجود ہیں، لیکن موضوعات کا تنوع اس رجحان کو بدل رہا ہے۔

پی ٹی وی کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے فائزہ حسن نے اسے یادگار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی نجکاری اس سنہرے دور کو واپس لا سکتی ہے۔

وہ موجودہ تجارتی رجحانات کو تسلیم کرتی ہیں مگر اس بات پر بھی یقین رکھتی ہیں کہ حقیقی فن اور معیاری اسکرپٹ کی طاقت کسی بھی وقت کے معیار سے بالاتر ہے۔

بشکریہ: کوکب جہاں (پاکستان)

______________________________________________________________
___

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now