کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اگر حج پیکج پاکستان سے بک کر رہے ہیں تو بھی آسٹریلیا سے براہ راست حج کا سفر اختیار کر سکتے ہیں ؟ مشرق وسطیٰ کی موجودہ غیر یقین صورتحال میں اپنے سفر کی منصوبہ بندی کیسے کریں اور حج پر آسٹریلیا سے براہ راست سفر کرنے میں کیا آسانی موجود ہے جانئے ایس بی ایس اردو کی حج سیریز کی اس قسط میں۔
وہ افراد جو عازم حج ہیں اور سفر کے دوران کسی اضٓفی مشکل سے بچنے کے خواہاں ہیں ، چیتا ٹرول سینٹر کے محمد قیصر صدیقی کا کہناہے کہ رواں سال کسی ایسی ائیر لائن کا انتخاب زیادہ آسانی فراہم کر سکتا ہے جس کا تعلق مشرق وسطیٰ سے نہ ہو۔
انہوں نےکہا کہ اگرچہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں غیریقینی نمایاں ہے لیکن کسی ائیر لائن کا انتخاب جو ساوتھ ایسٹ ایشیاء سےتعلق رکھتی ہو
محمد قیصر نے ایس بی ایس اردو سے گفتگومیں کہا کہ حج کے لئے دنیا کے ہر کونے سے لوگ جمع ہوتے ہیں اور ایسےوقت میں جب اتنا بڑا اجتماع ہو ۔انسان کےکنٹرول میں کافی چیزیں نہیں رہتیں، اس موقع پر سفر آپ کے سفر کی کلید ہے۔
ڈاکٹر عائشہ ثاقب جنہوںنے سال 2023 میں اپنا دوسرا حج کیا کہتی ہیں حج کے لئے پاکستان سےپیکجز لینا آسانیفراہم کر سکتا ہے۔
انہوںنےمزید کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ اگر پاکستان سےپیکج خریدا گیا ہے تو آپ کو پاکستان جانا لازمی ہے ۔




