وہ افراد جو تارکین وطن ہیں اور ان کی پہلی نسل آسٹریلیا میں پروان چڑھی ، اکثر اس سوچ میں ہوتے ہیں کہ بچوں کے مستقبل اور کیرئیر کا فیصلہ کس طرح کریں ، کیرئیر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن آسٹریلیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن عائشہ عمر اس حوالےسے کیا تجاویز دیتی ہیں سنئیے اس پوڈکاسٹ میں
یوں تو آسٹریلین اسکولوں اور کالجز میں بچوں کے لئے کیرئیر کونسلنگ جیسی سہولیات موجود ہوتی ہیں لیکن تارکین وطن والدین اکثر اپنے بچوں کے مستقبل اور تعلیم کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں ۔
عائشہ عمر جو کیرئیر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن آسٹریلیا کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن ہیں کہتی ہیں اس حوالے سے یہ بات قابل غور ہے کہ پہلا قدم درست کورس منتخب کرنا یہے اور اس کے لئے بہترین نمبرز اور ’’ایٹار‘‘(ATAR) حاصل کرنا کلید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی بولنا اور ’’اچھی انگریزی بولنا‘‘ دو مختلف چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا انگلش بطور ایک مضمون ایٹار نمبرز پر نمایاں اثر ڈالتا ہے۔





