آسٹریلیا بھر میں اس وقت پاکستانی آموں کی خوشبو پہنچ گئی ہے جبکہ پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے مختلف بڑے شہروں میں ’مینگو میلے‘ منعقد کئے گئے ہیں جن کا مقصد آم کی روایت اور خوبو کے ساتھ سماجی ہم آۃنگی کا فروغ ہے۔ برسبین میں پہلی مرتبہ منعقد کئے گئے مینگو میلہ کے شرکاء اور منتظمین کا کہنا کہ پاکستانی ثقافت کی خوبصورتی اور آسٹریلین کثیر الثقافتی معاشرے کا فروغ اس ایونٹ کا خاص مقصد ہے۔
برصغیر میں آم کو پھلوں کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے جبکہ آسٹریلیا میں آم کے موسم کو اہم خانہ اور احباب کے درمیان قربت کی وجہ سمجھا جاتا ہے، ان ہی دو تصورات کو برسبین کے مینگو میلے میں یکجا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
منتظمین نے ایس بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس اور میلے عید کی تقریبات سے مختلف ہوتے ہیں اور اپنی خوبصورت انفرادیت کے باعث آسٹریلین شہریوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔
منتظمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی آم اپنی مٹھاس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور موسم کے فرق کے باعث پاکستانی آم آسٹریلیا آنے سے آسٹریلین شہری سارا سال اس مزیدار پھل کی لذت سے محظوط ہو سکتے ہیں ۔
دوسری جانب میلے میں آنے والوں نے منتظمین کی محنت اور اتنے خوبصورت ایونٹ کو سراہ اساتھ ہی یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہیں

کوئینز لینڈ پارلیمان کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کیمرون ڈک کا کہنا تھا کہ آم کوئینز لینڈ کی ثقافت کا حصہ ہے اور آم کہیں کا بھی ہو بہر حال اس کی مٹھاس خاندونوں کو یکجا کرنے کا باعث ہے ۔




