پاکستان میں سارنگی کو زندہ رکھنے والے استاد مظہر امراؤ بندو خان

Ustad MAzhar Umrao Bundu Khan

Credit: SBS Urdu/Ehsan Khan

سارنگی موسیقی کے قدیم ترین سازوں میں سے ایک ہے، کچھ دہائیاں قبل تک پاکستان میں بھی اس قدیم اور نایاب ساز کے کئی ماہر فنکار موجود تھے، تاہم گزرتے دور کے ساتھ سارنگی نوازوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، اس معدوم ہوتے ساز کو بچانے کیلئے پاکستان میں اس وقت صرف 7 سارنگی نواز ہی باقی رہ گئے ہیں، جن میں سے ایک بڑا نام استاد مظہرامراؤ بندو خان کا ہے، جو برصغیر میں عرصہ دراز سے اس ساز کو بجا کر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں.


زندگی کی سات دہائیاں دیکھنے والے استاد مظہرامراؤ بندو خان تیزی سے معدوم ہونے والے اس فن کو اپنے تہیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں استاد مظہرامراؤ بندو خان بتایا کہ وہ نسل در نسل اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ خان صاحب کے مطابق یہ فن لوگوں کو دکھ نہیں رہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سارنگی کا ایک باقاعدہ فیسٹیول ہونا چاہئے، اداروں سے بھی درخواست کی کہ ایک میلہ سجایا جائے، جہاں سارنگی کو پروموٹ کیا جائے۔

استاد مظہرامراؤ بندو خان یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ انہوں نے 1970 میں دادا کی برسی میں صرف پانچ برس کی عمر میں پہلی پرفارمنس دی تھی، جس کے بعد 1977 میں ریڈیو پاکستان میں پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔

سارنگی نواز استاد مظہرامراؤ بندو خاں نے بتایا کہ سال 2028 میں17 سے 19 سارنگی نواز پاکستان میں موجود تھے، جو آج کم ہو کر 7 رہ گئے ہیں۔

خان صاحب کہتے ہیں کلاسیکل اور سارنگی کا زیادہ پرچار نہیں ہوتا تاہم خواہش ہے کہ سارنگی سمیت ناپید ہونے والے دیگر سازوں کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

بشکریہ : احسان خان

____________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now