Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

موسیقی جو آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں کو قریب لا رہی ہے ، گفتگو بانسری نواز انجنئیر وقاص محمود کی

Waqas Mehmood

موسیقی کو روح کی غذا اور دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ کہا جاتا ہے، اور آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں یہ تصور حقیقت کا روپ دھارتا نظر آتا ہے۔ پاکستانی نژاد انجینئر اور بانسری نواز وقاص محمود مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے ساتھ مل کر بین الثقافتی موسیقی کی محافل میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایس بی ایس اردو کے اس پوڈکاسٹ میں وہ اپنے موسیقی کے سفر، ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں فن کے کردار، اور مختلف برادریوں کو قریب لانے میں موسیقی کی طاقت پر گفتگو کرتے ہیں۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Warda Waqar

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

موسیقی کو روح کی غذا اور دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ کہا جاتا ہے، اور آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں یہ تصور حقیقت کا روپ دھارتا نظر آتا ہے۔ پاکستانی نژاد انجینئر اور بانسری نواز وقاص محمود مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے ساتھ مل کر بین الثقافتی موسیقی کی محافل میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایس بی ایس اردو کے اس پوڈکاسٹ میں وہ اپنے موسیقی کے سفر، ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں فن کے کردار، اور مختلف برادریوں کو قریب لانے میں موسیقی کی طاقت پر گفتگو کرتے ہیں۔

وقاص محمود ایک انجینئر ہیں لیکن موسیقی سے محبت نے انہیں ایک بانسری نواز بھی بنا دیا ہے ، ان کے اپنے الفاظ میں وہ خود کو انجینئر کم اور فنکار زیادہ تصور کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت جتنی اجازت دے وہ اپنے شوق کی تکمیل پر صرف کرتے ہیں ۔

مختلف ثقافتوں کے ملن کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ دراصل جنوب ایشیائی موسیقی ایک ہی ہے خاص طور پر اگر خطے کے شمالی حصے کی بات کی جائے تو یہ تفریق اکثر مشکل ہو اتی ہے کہ کون سا گیت کس ملک سے گایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی موسیقی تو کلاسیکل موسیقی کی بنیاد ہے لیکن کلاسیکل موسیقی دراصل ایک ہی ہے اور اس میں تقسیم سطحی کہی جا سکتی ہے۔

Waqas Mehmood
Credit: Source:Waqas Mehmood

انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب سب مل کر پرفارم کرتے ہیں تو اگر پردہ ڈال کر سنا جائے تو یہ تخصیص ممکن ہی نہیں ہے کہ کوئے پاکستانی پرفارم کر رہا ہے یا بھارت کا فنکار ۔

اپنے بانسری سے تعلق اور رشتے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وقاص کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے فنون لطیفہ کے مداح تھے لیکن دوران تعلیم ایک دوست نے بانسری سے متعارف کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوق کی اصل تکمیل آسٹریلیا آ کر ہوئی ہے ۔

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now