اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملہ کیا ہے اور تہران میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یہ حملہ کیا ہے۔
مسٹر کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کی شہری آبادی کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے فوری طور پر متوقع ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ان کی انتظامیہ کو بتایا ہے کہ یہ حملے اپنے دفاع میں کیے گئے۔
یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے 20 سالوں میں پہلی بار اپنے معائنہ کاروں کے ساتھ کام نہ کرنے پر ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔






