کینبرا کے پاکستانی نژاد محمد عمر زبیر کا کہنا ہے کہ ان کا پیش کردہ AI ایجنٹ کاروباروں کو کالز اور میسجز کو خودکار طریقے سے نمٹانے میں مدد دیتا ہے، جس سے معلومات کی فراہمی میں تیزی اور اخراجات میں نمایاں کمی آتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی چھوٹے اور بڑے دونوں کاروباروں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔
ان کے مطابق یہ ایجنٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کے سوالات کو سمجھ کر مؤثر انداز میں جواب دیتا ہے، چاہے وہ غیر متوقع یا پیچیدہ نوعیت کے کیوں نہ ہوں۔ اس کے علاوہ، صارف اپنی ترجیح کے مطابق جوابات کے انداز اور لہجے میں بھی تبدیلی کر سکتا ہے۔
عمر زبیر نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ یہ نظام مختلف زبانوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے کثیرالثقافتی کاروباروں کے لیے صارفین سے رابطہ آسان ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقصد ایسا AI بنانا ہے جو جو بزنس اور کلائینٹ کے رابطے کو زیادہ انسانی اور حقیقی بنائے۔
___جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔








