آپ کے جوابات آپ کے ویزا کی حیثیت، آپ کے بچے کی تعلیم، یا آسٹریلیا میں آپ کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ لیکن وہ آپ کی کمیونٹی کو سمجھنے میں مدد کے لئے اہم ہیں۔
مردم شماری ملک بھر میں اعداد و شمار کا سب سے بڑا مجموعہ فراہم کرتی ہے، اور آسٹریلیا کے ہر شخص کے لئے فارم کو مکمل کرنا لازمی ہے۔
آپ اپنی ثقافت، خصوصیات، آمدنی، کام اور رہائش کے بارے میں سوالات کے جوابات دیں گے۔
مردم شماری ک قومی ترجمان ایملی والٹر نے ایس بی ایس ایگزامنز کو بتایا: “یہ افراد کی وہ خصوصیات ہیں جو اس کمیونٹی کی مجموعی تصویر پیش کرتی ہیں جس سے جواب دینے والے افراد تعلق رکھتے ہیں . خاص طور پر ثقافتی اور لسانی طور پر متنوع برادریوں کے لئے، جو واقعی اس کے بعد مقامی خدمات فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔”
ایسے جوابات دینے کے بارے میں فکر کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ معلومات محفوظ ہیں اور انہیں رازداری سے رکھا جاتا ہے۔
والٹر نے کہا، “پرائیویسی ایکٹ اور مردم شماری اور شماریات ایکٹ کی رازداری کی دفعات کا مطلب یہ ہے کہ ہم لوگوں کی معلومات کو اس طرح سے کسی اور کو نہیں دے سکتے جس سے ان کی یا ان کے گھر کی شناخت ہوگی۔”
“ہم کبھی بھی انکے نام اور پتے اس ڈیٹا سے وابستہ نہیں رکھتے ہیں۔ یہ اے بی ایس میں اسی طرح رکھا جاتا ہے اور کبھی بھی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سمیت کسی دوسرے سرکاری محکمہ کو جاری نہیں کیا جاتا ہے۔
ایس بی ایس ایگزامنز کی اس قسط میں ہم نے آسٹریلین محکمہ شماریات سے بات کی تاکہ آئندہ مردم شماری کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں، اور آپ کے جوابات کے ساتھ کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں غلط معلومات کو دورکریں۔





