حکومت نے پہلے ہی ہاؤسنگ سپلائی کو تیز کرنے کے لیے نیشنل کنسٹرکشن کوڈ(NCC) میں تبدیلیوں کو روکنے کا وعدہ کیا ہے - اور اب فرسٹ ہوم خریدار گارنٹی کی توسیع کے لئےتیزی سے اقدام کئے جا رہے ہیں ۔
جبکہ پراپرٹی مارکیٹ تک رسائی کو وسیع کرنے کے لیے اس توسیع کی تعریف کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر اسے سپلائی میں اضافے کے ساتھ جوڑا نہ گیا تو اس سے پراپرٹی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
کینبرا میں پارلیمانی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اور وزیر اعظم پہلے ہی یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ آئندہ 15 دنوں میں غالب مسائل میں رہائش بھی ایک اہم نکتہ ہوگا۔





