60 سالہ سولو موٹر سائیکل ٹریولر خاتون جو پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہی ہیں

Maimona Mirza solo traveller

Credit: Supplied by Ehsan khan

میمونہ مرزا شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں لیکن ان کا شوق انہیں وادی وادی لئے پھرتا ہے۔ اپنی موٹر سائیکل پر ملک کا چپہ چپہ گھومنے والی میمونہ کہتی ہیں انہیں قدرتی مناظر کو اپنی آنکھ سے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔


میمونہ مرزا عمر کی چھ دہائیاں دیکھ چکی ہیں لیکن آج بھی پاکستان میں کہیں بھی سفر کرنا ہو، وہ موٹر سائیکل پر اپنا ضروری سامان باندھتی ہیں اور سفر پر نکل پڑتی ہیں، ان کے سفر کا مقصد صرف قدرت کے اُن حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونا ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنی ماہرانہ فوٹو گرافی اسکلز سے ان مناظر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سامنے لانے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔

شعبہ تعلیم سے وابستہ میمونہ مرزا پاکستان کے چپے چپے سے واقف ہیں، عمر کے اس حصے کو وہ صرف ایک نمبر قرار دیتی ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے، سفر کرنے سے گریزاں نہیں رہتیں۔

maimona mirza
Credit: Supplied by ehasn khan

میمونہ مرزا کہتی ہیں پاکستان کا ہر کونہ دیکھ لیاہے، کبھی اکیلے تو کبھی گروپ کے ساتھ، پہاڑوں سے لے کر ریگستانوں اور ساحلوں تک، اکیلے اور وہ بھی ایک خاتون کے سفر کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سولو ٹریول میں بہت زیادہ خوش محسوس کرتی تھی، اکیلے میں سفر کرنا انسان کو اپنے آپ سے ملواتا ہے، ڈر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جو بہت کچھ سکھاتا ہے۔

ان کے مطابق اکیلے سفر میں ہم آپ اپنے آپ کو پہچان لیتے ہیں، کسی کے انتظار کسی کی اجازت ختم ہو جاتی ہے، بعض اوقات لوگ اکیلے ہونے کی وجہ سے باتیں بھی کرتے ہیں تاہم انہیں نظر انداز کر دینا چاہیے۔

وہ مشورہ دیتی ہیں کہ جن بھی علاقوں میں جانا ہو، اس علاقے کی بنیادی معلومات ضرور حاصل کریں، ڈریں نہیں تاہم محتاط رہیں۔

میمونہ مرزا کے مطابق اکیلے سفر کرنے والے افراد اپنے ساتھ وزن کم سے کم اور حوصلہ زیادہ سے زیادہ رکھیں، نقد رقم، فرسٹ ایڈ کٹ سمیت سونے کا سامان کا بھی ضرور بندوبست کریں۔

Maimona mirza
Credit: Supplied by Ehsan khan

ان کے مطابق قدرت نے ہمیں اتنا کچھ میسر کیا ہے لیکن بدلے میں ہم سے کچھ نہیں مانگا، ہمیں قدرت کے نظاروں کو ضرور دیکھنا چاہیے، میمونہ مرزا کے مطابق ایک ٹریولر ایک عام انسان کے مقابلے میں بالکل مختلف انداز میں سوچتا اورسمجھتا ہے۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now