ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ پایا

APTOPIX India Plane Crash

People stand around the debris of an airplane after it crashed in India's northwestern city of Ahmedabad in Gujarat state, Thursday, June 12, 2025. Source: AP / Ajit Solanki/AP

ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی کثیر القومی تحقیقات جاری ہیں جس میں ایک مسافر کے علاوہ تمام مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے کم از کم 265 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ طیارہ لینڈنگ کے وقت میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ٹکرایا تھا۔


لندن جانے والی ایئر انڈیا کی ڈریم لائنر کی پرواز احمد آباد سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 240 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بوئنگ 7-8-7 لندن گیٹ وک ہوائی اڈے کے سفر کو شروع کیے ایک منٹ سے بھی کم وقت ہوا تھا کہ یہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں گر گیا، جس کے نتیجے میں شہر میں دھماکہ دیکھنے میں آیا اور آسمان پر آگ کا گولہ پھیل گیا۔

جہاز میں سوار 242 افراد میں سے صرف ایک برطانوی شہری مسافر زندہ بچ پایا۔ ان میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہیں۔

زندہ بچ جانے والے وشواش کمار رمیش کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ طیارے میں کیسے بچ گئے۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقےSBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand