پاکستان رپورٹ: ستلج، راوی اور چناب میں آنے والے سیلاب نے پنجاب اور سندھ میں تباہی مچا دی

Monsoon rains in Pakistan

Monsoon rains since late June have killed more than 880 people and injured over 1,100 across Pakistan, according to the National Disaster Management Authority (NDMA), as the Chenab, Ravi and Sutlej rivers burst their banks in eastern Punjab where 223 people have died. Source: EPA / SAOOD REHMAN/EPA

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔


اہم نکات
  • تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ
  • صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ درج
  • پاکستان میں سیلاب سے وسیع تباہی
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ تحریک انصاف نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز کو نامزد کیا لیکن ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجازچوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ رانا ثنا اللہ کی جیت کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی نشستون کی تعداد 21 نشستیں ہو گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے طیب بلوچ، یاسر حکیم اور دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ، نعیم حیدر پنچوتھا اور 40 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے موقع سے گرفتار دو ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔ ادھر صحافیوں پر تشدد کیخلاف صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
دریائے راوی، ستلج اور چناب میں آنیوالے اونچے درجے کے سیلاب نے پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں تباہی مچا دی ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق تاریخ کے بدترین سیلاب سے 4300 دیہات میں 42 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشنز کے ذریعے 21 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سیلابی ریلوں کے باعث ملتان، مظفرگڑھ اور دیگر اضلاع سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔ سندھ میں بھی سہیون اور کچے کے علاقوں سے شہریوں کی منتقلی جاری ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق ہریکے اور فریزوپور میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ: ستلج، راوی اور چناب میں آنے والے سیلاب نے پنجاب اور سندھ میں تباہی مچا دی | SBS Urdu