عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر ہفتہ وار دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مہاجرین کی اسمبلی نشستوں سے شروع ہونے والا تنازعہ ختم نہیں ہوسکا۔ امریکا ایران ثالثی کے بعد پاکستان لیبیا میں متحارب گروپوں کے درمیان ثالثی کیلئے کوشاں ہے۔
موضوعات:
- بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ
- پی ٹی آئی کی پالیسی میں تبدیلی؟
- پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں حالات کشیدہ
- پاکستان کی لیبیا میں مصالحت کی کوشش
صوبہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں مسلح افراد کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کلئیرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ کلئیرنس آپریشن میں 15 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ عمران خان کی ہدایت پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کا ہفتہ وار دھرنا ختم کرنےکا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتطام کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ حکومت اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے لیبیا کی دو حریف حکومتوں کے درمیان ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان




