تین سالہ بچے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا وہ دلخراش واقعہ جس نے میئر کراچی کو معافی مانگنے پر مجبور کیا

Untitled design.png

Source: Supplied / PRO Mayor Karachi/ Ehsan Khan

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تین سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے اور اس کی لاش کو گھنٹوں تلاش کیے جانے کے دل خراش واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شوبز شخصیات ہوں یا سیاسی و سماجی کارکن، کھلاڑی ہوں یا عام شہری، سب اس سانحے پر افسردہ ہیں اور ایک ہی سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟


کراچی کا یہ کھلا مین ہول صرف ایک بچے کی جان نہیں لے گیا، بلکہ ایک ماں کی دنیا بھی برباد کر گیا، وہ ماں جو اپنے معصوم بچے کو شاپنگ کرانے لائی تھی، اس کے سامنے ہی ننھا ابراہیم گٹر میں گرا اور پانی کے تیز بہاؤ نے لمحوں میں اسے نظروں سے اوجھل کر دیا، اس دوران والدہ کی بے بسی کو پورے ملک نے محسوس کیا، مگر سرکاری اداروں کی نااہلی، تاخیر اور رویے نے لاچار ماں کے اس دکھ کو عوامی غصے میں بدل کر رکھ دیا۔ ریسکیو کے آغاز میں سستی، مشینری کے فیول کے لیے رقم طلب کیے جانے جیسے الزامات اور پندرہ گھنٹے طویل تلاش نے اس سانحے کو صرف حادثہ نہیں رہنے دیا، بلکہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوال کھڑا کر دیا ہے، عوامی غصے اور شدید دباؤ کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اہلِ خانہ سے معافی مانگنے پر مجبور ہوئے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ والدین کا درد سمجھ سکتا ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں، بغیر کسی الزام تراشی کے میں معافی مانگتا ہوں، بطور میئر کامیاب نہیں ہو سکا۔ انہوں نے ابراہیم کے مین ہول میں گرنے کے بعد ریسکیو اور شہری اداروں کی جانب سے رسپانس کو بھی ناکافی قرار دیا۔

ایس بی ایس اردو کے لیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand