آسٹریلیا نے پاکستان سفر کرنے والوں کے لئے سفری الرٹ جاری کر دیاہے۔اسمارٹ ٹریویل ایڈوائیس میں پاکستان سفر کا ارادہ کرنے والوں سے سفر کے ارادے پر نظرِ ثانی کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے ایس بی ایس کے نمائیندے اصغر حیات کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث کئی علاقوں میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا ، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرون میں عام شاہراہوں کو بند کرکے تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کے پیشِ نظر فوج کو طلب کر لیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں عمران خان کی گرفتاری کے بعدمشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ کور کمانڈر ہاؤس سمیت دیگر فوجی تنصیبات میں بھی توڑ پھوڑ اور آگ لگائی تھی۔خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگا دی گئی ہے۔ اصغر حیات نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
بی بی سی کے مطابق ملک میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد منگل سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جن میں پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ پولیس اہلکار شامل ہیں۔

epa10618981 Supporters of former Prime Minister Imran Khan clash with security forces after violent protests broke out across the country following arrest of Imran Khan, former PM and head of opposition party Pakistan Tehrik-e-Insaf, in Lahore, Punjab province, Pakistan, 10 May 2023. At least four people died and dozens more were injured 09 May in disturbances across Pakistan following the arrest of former Prime Minister Imran Khan, spokespeople for his PTI party said. The government shut down Twitter, Facebook, and YouTube in much of the country, blocking both the internet and mobile data. Authorities suspended the right of assembly in capital Islamabad and throughout Khan's native province of Punjab. Pakistan Rangers, a paramilitary law enforcement corps, on 09 May apprehended former Prime Minister, Imran Khan, while he was attending a bail hearing at the court in Islamabad. Khan, who had been ousted from his position as Prime Minister by parliament in a vote of no-confidence, is currently facing multiple charges of corruption and terrorism. EPA/RAHAT DAR Source: EPA / RAHAT DAR/EPA
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فوج کی تعیناتی وفاقی حکومت کی سازش ہے، حکومت فوج اور عوام کو لڑانا چاہتی ہے لہٰذا فوج سے اپیل ہے کہ اس لڑائی کا حصہ نہ بنیں۔فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی حکومت ملک کو انتشار میں دھکیل رہی ہے لہٰذا پاکستان کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بحران ختم کرانے کا کردار ادا کریں۔
آسٹریلین اسمارٹ ایڈوائیس کے مطابق ایڈوائیس کے مطابق کیونکہ پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس لئے مظاہرے اور احتجاج پرتشدد ہو سکتے ہیں۔ سلامتی کی صورت حال بدل رہی ہے اور غیر متوقع ہے۔ حکام مختصر نوٹس پر انٹرنیٹ اور موبائل فون نیٹ ورک معطل کر سکتے ہیں اور سڑکیں اور شاہراہیں بند کر سکتے ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں معلومات کے لیے میڈیا کی نگرانی کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ سیفٹی دیکھیں۔ غیر ملکی مفادات کے دشمن دہشت گرد گروہ پاکستان میں سرگرم ہیں۔ حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ ہم آپ کو پاکستان کا سفر کرنے کی ضرورت پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں اور پاکستان کے کچھ علاقوں کا سفر نہ کریں۔ 2022 کے آخر سے رپورٹنگ نے اسلام آباد میں بڑے ہوٹلوں سمیت حملوں میں اضافے کے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے جواب میں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، بشمول سیکیورٹی فورس کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور اضافی چوکیاں۔ اسلام آباد میں آسٹریلوی حکام کو چوکسی بڑھانے اور شہر کے اندر سفر کو محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Supporters of Pakistan's former Prime Minister Imran Khan walk inside the compound of Radio Pakistan as they protest against the arrest of their leader, in Peshawar, Pakistan, Wednesday, May 10, 2023. Imran Khan appeared in court Wednesday, a day after he was dragged from another court and arrested in Islamabad, setting off clashes between his supporters and police. Angry protesters stormed and set fire to a building housing Radio Pakistan in the northwest as the death toll from the violence rose to four. (AP Photo/Muhammad Sajjad) Source: AP / Muhammad Sajjad/AP
سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال اور دہشت گردانہ حملے، اغوا اور تشدد کے بہت زیادہ خطرے کی وجہ سے مجموعی طور پر پاکستان کا سفر کرنے کی اپنی ضرورت پر دوبارہ غور کریں۔پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کے مدنظر امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔