اس خصوصی گفتگو میں آرڈر آف آسٹریلیا میڈل (OAM) حاصل کرنے والے ضیاء احمد اپنے کمیونٹی سروس کے سفر، رضاکارانہ خدمات، کثیرالثقافتی آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ وہ ستر کی دہائی میں اپنی اور اپنے مسلم خاندان کی ذاتی جدوجہد، کامیابیوں اور ان اقدار کا ذکر کرتے ہیں جنہوں نے انہیں کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف رہنے کی ترغیب دی۔ گفتگو میں نئی نسل کے لیے رہنمائی، قائدانہ کردار اور آسٹریلیا کی کامیاب کثیرالثقافتی شناخت پر بھی بات کی گئی ہے۔ - مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں
آسٹریلیا کے قومی اعزاز "آرڈر آف آسٹریلیا" سے نوازا جانا ضیاء احمد کے لیے صرف ذاتی کامیابی نہیں بلکہ برسوں پر محیط کمیونٹی خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی کاوشیں مختلف ثقافتوں، کمیونٹیز اور پس منظر رکھنے والے افراد کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی عکاس ہیں۔

ضیاء احمد کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا نے انہیں اور ان کے خاندان کو ترقی، مواقع اور پُرامن زندگی فراہم کی، جس کے جواب میں انہوں نے اپنی توانائیاں کمیونٹی کی خدمت کے لیے وقف کیں۔ ان کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ رضاکارانہ خدمات معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں۔





