جب بونڈائی بیچ کے سانحہ کے بعد سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلیں، تو پاکستانی کمیونٹی کے کچھ افراد کو اس کے نتائج بھگتنا پڑے۔
نوید اکرم، جو کہ NSW میں مقیم پاکستانی نژاد آسٹریلین ہیں، ان کا نام ان افراد میں سے ایک کے ساتھ ملتا ہے جس پر دہشت گردی کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
جب انھیں اتوار کی شام آن لائن غلط طور پر ایک حملہ آور کے طور پر شناخت کیا گیا تو ان کو دہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جہاں ایک طرف وہ اس افسوسناک واقعے سے دکھی تھی وہیں غلط طور پر شناخت کئے جانے پر انہیں اپنی زندگی کے حوالے سے بھی خوف محسوس ہوا
دوسری جانب وسیع پیمانے پر پوری پاکستانی نژاد کمیونٹی نے اس غلط معلومات کے منفی اثرات کا سامنا کیا۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے







