آسٹریلین مسلم جنازہ اینڈ کمیونٹی سروسز (AMJCS) کے ڈائریکٹر عرفان اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام قبرستانوں میں ایک سنگل پلاٹ میں دو سطحی قبریں بنائی جاتی ہیں، جہاں اوپر اور نیچے الگ الگ تدفین کی جاتی ہے مگر ادائیگی دونوں قبروں کے سنگل پلاٹ کی کرنا ہوتی ہے۔ یہ خاندان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ اس پلاٹ پر موجود دونوں قبریں استعمال کریں یا دو قبروں والے پلاٹ میں صرف ایک ہی تدفین کریں۔
آسٹریلیا کے کئی شہروں میں ذیادہ تر قبرستانوں میں تدفین کے لیے مسلم بلاک مخصوص ہیں۔ فوری تدفین کے لئے کسی فینیورل ڈائیرکٹر، مقامی مسجد اور قبرستان انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے۔
" تارکینِ وطن خاندانوں کے پاس معلومات نہیں ہوتی اور یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ تجہیز و تدفین پر اچانک کتنا بڑا خرچہ آسکتا ہے۔۔نہوں نے مشورہ دیا کہ طریقہ کار جاننے کے لئے آپ کو اس طرح کے سوالات پوچھنا ہوں گے کہ جنازہ کیسا ہوگا اوراس میں کیا خدمات فراہم ہوں گی۔
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے











