سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں کم از کم 620،000 مستقل تارکین وطن اپنی مہارت کی سطح سے کم کام کر رہے ہیں مسٹر برک نے یہ تبصرہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے نیشنل پریس کلب کے اپنے پہلے خطاب کے دوران کیا۔ ہنر مند ہجرت کے پروگرام میں تبدیلیوں کی ضرورت کے باوجود ، مسٹر برک کہتے ہیں کہ آسٹریلیا ہنر مند تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو تسلیم کر رہا ہے۔
اور وہ کہتے ہیں کہ آسٹریلیا میں ہنر مند تارکین وطن کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اتنی تعداد میں ویزے دینا ضروری ہے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ہجرتی نظام میں موجود خلا کو بند کریں گے جس نے منی لانڈرنگ اور کرپٹو جعل سازی کو بڑھاوا دیا ہوا ہے ,جب بین الاقوامی طالب علم گریجویشن کے بعد آسٹریلیا چھوڑتے ہیں، تو ان کے خالی بینک کھاتے منی میولز کہلائے جاتے ہیں، جہاں مجرم اپنی رقم کو منتقل کرتے ہیں۔
مسٹر برک کا کہنا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی طلباء کے ساتھ پیغام کے اشتراک کے لیے یونیورسٹیز سے مدد مانگی ہے۔
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ، اردو پرگرام سننے کے اور طریقے ، “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast ، Apple Podcast