ایس بی ایس اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو میں سونیا حسین نے اپنی فلم دیمک کی کامیابی، اعزازات اور اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم کو بین الاقوامی ایوارڈ ملنا نہ صرف پوری فلم انڈسٹری بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔ وہ اگلی فلم میں میں ایک فٹ بال کی کھلاڑی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو ان کے لیے ایک نیا اور چیلنجنگ تجربہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں آنے کا ان کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ وہ اپنی آواز اور اپنے خیالات لوگوں تک مؤثر انداز میں پہنچا سکیں۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئ




