عمر رسیدہ آبادی میں اضافے کے باعث آسٹریلیا کو بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کا سامنا ہے۔
۲۰۲۳ کی ایک انٹرجییشنل رپورٹ کے مطابق اگلے 40 سالوں میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد دگنی اور 85 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد تین گنا ہو جائے گی۔ اولڈر پرسنز ایڈوکیسی نیٹ ورک کے سی ای او کریگ گیر کے مطابق یہ صورتحال حکومتوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
تاہم، نئے فنڈنگ ماڈل کے حوالے سے کمیونٹی اور سماجی نمائندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
نئے قانون کے تحت موجودہ ہوم کیئر پیکجز نظام ختم کر کے سپورٹ ایٹ ہوم پروگرام متعارف کرایا جائے گا جس میں صارفین کو اپنی خدمات کے اخراجات کا بڑا حصہ خود ادا کرنا ہوگا۔گرین پارٹی کی بزرگوں کے امور کی ترجمان سینیٹر پینی آلمن-پین کے مطابق یہ نظام نجی فراہم کنندگان کے فائدے میں جائے گا۔
حکومت پہلے ہی رائل کمیشن کی چند سفارشات پر عمل کر چکی ہے، جن میں ایجڈ کیئر کارکنان کی تنخواہوں میں اضافہ اور نرسنگ ہومز میں بہتر نگرانی جیسے اقدامات شامل ہیں۔۔کریگ گیر کے مطابق یہ تبدیلیاں ایجڈ کیئر کے ایک نئے دور کی نمائندگی کرتی ہیں۔
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ، اردو پرگرام سننے کے اور طریقے ، “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast ، Apple Podcast







