میلبورن میں مشتبہ یہود دشمن حملے کی تحقیقات جاری ہیں. یوکرین کے صدر کہتے ہیں کہ امن مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے .غزہ میں موجود مسیحی برادری مشکل حالات میں بھی کرسمس کی روح برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے
پولیس نے کرسمس کی صبح میلبورن کے جنوب مشرق میں ہنوکا کی سجاوٹ والی گاڑی کی آتشزدگی کی تحقیقات کے حصے کے طور پر ایک شخص کی شناخت کی ہے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم قریبی گھر کے مکینوں کو حفاظتی احتیاط کے طور پر وہاں سے نکال لیا گیا
درجنوں مظاہرین وکٹورین پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے تاکہ ریاستی حکومت کے نئے احتجاجی بل کی مخالفت کریں، جو نیو ساؤتھ ویلز [[22/12/25] کی تجویز کردہ بل سے ملتا جلتا ہے۔
وکٹورین پرئیمئر جیسنٹا ایلن کہتی ہیں کہ حکومت پولیس کو دہشت گردی کے واقعے کے بعد عوامی احتجاج روکنے یا ان پر کارروائی کرنے کے نئے اختیارات دینے کا ارادہ رکھتی ہے





