آسٹریلیا کے سابق فائر چیفز اور کلائمٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی مشترکہ رپورٹ نے تجویز دی ہے کہ یہ صرف وقت کی بات ہے جب آسٹریلیا کے شہروں کو 2025 کے لاس اینجلس آتشزدگی جیسی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیو ساؤتھ ویلز فائر اینڈ ریسکیو کے سابق کمشنر، گریگ مولنس کہتے ہیں کہ بڑی شہروں کے گرد موجود علاقوں میں لاس اینجلس جیسے علاقوں کے ساتھ قریبی مماثلت پائی جاتی ہے۔
پروفیسر بومن کا کہنا ہے کہ کچھ طریقوں سے آسٹریلوی شہر کیلیفورنیا کے شہر سے زیادہ غیر محفوظ دکھائی دیتے ہیں۔
آسٹریلیا میں تقریباً 6.9 ملین افراد کے بارے میں اب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شہری حدود میں آگ کے خطرے والے علاقوں میں رہ رہے ہیں۔
یہ سال 2000 کے بعد سے 65 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔
گریگ مولنس، جنہوں نے 2019-2020 میں بلیک سمر بش فائرز کا بھی مقابلہ کیا، کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ان بگڑتے ہوئے خطرات میں ایک بہت بڑا عنصر ہے۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے







