پاکستان رپورٹ: عمران خان کی جیل میں صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

PTI supporters rally as authorities block family visits to Imran Khan

Uzma Khan (C), sister of imprisoned former Pakistani Prime Minister Imran Khan, speaks to the media outside the Adiala Jail in Rawalpindi, Pakistan, 02 December 2025. Source: EPA / SOHAIL SHAHZAD/EPA

صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر گورنر راج لگانے کی بازگشت، وزیراعلی نے وفاقی حکومت کو چیلنج دیدیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، حکومت نے قیاس آرائیاں مسترد کردیں۔ تحریک انصاف کے 18 رہنما اشتہاری قرار ۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دیدی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کے قیام کا بل قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق 2025 منظور کرلیا۔


اہم نکات
  • خیبرپختونخواہ میں گورنر راج پر غور
  • سی ڈی ایف نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں
  • چوڈیشل کمیشن کا اہم ترین اجلاس
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان کو اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ملاقات کے بعد عظمی خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے لیکن انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا ذہنی تشدد جسمانی تشدد سے زیادہ بدتر ہے۔ عمران خان نے پارٹی کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

وفاق کی اتحادی حکومت اور تحریک انصاف صوبائی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر گورنر راج کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔ سینیٹر فیسل واڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اگر رویہ نہ بدلہ تو گورنر راج بھی لگ سکتا ہے اور پابندی بھی۔
حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے بارعث پیدا ہونیوالی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شبلی فراز، عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت تحریک انصاف کے 18 رہنماوں کو اشہتاری قرار دے کر جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظور دے دی ہے۔

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand